امریکا اپنے کیمیائی ہتھیار2023 تک تلف کر دیگا

امریکا اپنے کیمیائی ہتھیار2023 تک تلف کر دیگا

واشنگٹن:آج تک بڑی خبر،امریکا اپنے ہتھیار تلف کر دے گا، دنیا بھر میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف مہم جاری ہے،امریکا نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کر دے گا،وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا خود عائد کردہ حتمی مدت کے تحت اپنے کیمیائی ہتھیار دو ہزار تئیس کے آخر تک مکمل طور پر تلف کر دے گا۔

امریکا کا کہنا ہے اس سلسلے میں نوے فیصد ایٹمی ہتھیار پہلے ہی تباہ کیے جا چکے ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے دو روز قبل ملک کے آخری کیمیائی ہتھیار کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اُنھوں نے امریکا پر الزام عائد کیا تھا وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔