بی جے پی رہنما سوامی سبرامانیان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

بی جے پی رہنما سوامی سبرامانیان کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

اسلام آباد:پاکستان کی ترقی بھارت کو کسی صورت برداشت نہیں اس کوروکنے کیلئے بھارت کبھی تو کلبھوشن جیسے جاسوس اور دہشت گردی کرنے والے نیٹ ورک بھیجتا ہے اور کبھی سرحدی اور آبی جارحیت کا مظاہرہ دکھاتا ہے۔پاکستان کیخلاف ایسی سازشیں اب بھارتی سیاستدان خود ہی قبول کرنے لگے ہیں۔

اب سابق بھارتی وزیرخزانہ نے مان لیا کہ پاکستان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا بھارتی سازش تھی۔ساتھ یہ دھمکی بھی دی کہ اب پاکستان کے چار ٹکڑے کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کبھی کلبھوشن نیٹ ورک کے ذریعے دہشت گردی تو کبھی سرحدی اور آبی جارحیت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم سازشیں اب بھارتی سیاستدان خود ہی بے نقاب کرنے لگے۔

کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں کارروائیاں اس کے اعتراف کے بعد کچھ ڈھکی چھپی نہیں رہیں۔اب بی جے پی رہنما اور راجیاسبھا کے رکن سوامی سبرامانیان نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا کھلم کھلا اعتراف کر لیا۔قبول کیا کہ پاکستان کو بھارت نے ہی دو ٹکڑوں میں تقسیم کیا۔بی جے پی رہنما نے زہر اگلتے ہوئے گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت پاکستان کو چار ٹکڑوں میں توڑ دے گا۔