مودی سرکار کا اصل چہرہ عالمی اداروں نے بے نقاب کردیا

مودی سرکار کا اصل چہرہ عالمی اداروں نے بے نقاب کردیا

لاہور:آلود شہر،گندگی میں اول نمبر،خواتین سے زیادتی،بھارت میں دہشت گردی عروج پر،غربت عروج پرانتہاپسندی اور قتل و غارت بھی دنیا کے کئی ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے


عالمی اداروں کی رپورٹس نے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔ بھارت ،دنیا میں دہشت گردی کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے ۔جعلی ادویا ت برآمدکرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

اقوام متحدہ نے بچیوں کیلئے بھارت کو خطرناک ترین ملک قرار دیدیا۔جہاں 30 لاکھ لڑکیاں پیدا ہوتی ہی ماردی جاتی ہیں۔ خواتین سے زیادتی میں بھارت کا تیسرا نمبر ہے ،اور قتل کیے جانے والے انسانوں میں دوسر ا نمبر۔ دنیا میں سب سے زیادہ خودکشیاں بھارت میں ہوتی ہیں۔

ہر سال 17 ہزار سے زائد کسان خود کشی کررہے ہیں بھارت میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد غلامی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ چھوت چھات ، ذات پات کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ متعصب بھارتی ہیں ۔

گندگی میں بھی بھارت سرفہرست ہے ، دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ شہر ، بھارت کے ہیں۔ مودی سرکار کے لاجواب بھارت کا اصل چہرہ دیکھ کر بس اتنا کہا جاسکتا ہے ، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔لاجواب بھارت کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار کا اصل چہرہ عالمی اداروں نے بے نقاب کردیا۔