ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 422رنز پر آوٹ

ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 422رنز پر آوٹ

ابو ظہبی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سری لنکا کی 419 رنز کی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔پہلی اننگز میں ٹیم 422 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی ۔اظہر علی 85 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔

ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے حارث سہیل 76 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔شان مسعود 59 ، سمیع اسلم 51 اور اسد شفیق 39 رنز بنا سکے ۔ حارث سہیل نے ڈیبیو میچ میں پہلی نصف سنچری اسکور کی ۔ فاسٹ بولر حسن علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز اسکور کر گئے ۔