ن لیگ والے توبہ کریں اور عوام کے غیض و غضب سے بچیں: بلاول بھٹو

ن لیگ والے توبہ کریں اور عوام کے غیض و غضب سے بچیں: بلاول بھٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بم گرا کر ملک میں افراتفری پھیلا نے کی سازش کی جار ہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر حملہ کیا ہے۔ حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے توبہ کریں اور عوام کے غیض و غضب سے بچیں۔
انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت کی جا ئے اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف پیپلز پارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی