سی پیک خطے میں خوشحالی کا ذریعہ بنے گا: مریم اورنگزیب

 سی پیک خطے میں خوشحالی کا ذریعہ بنے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گا،اقتصادی راہدری منصوبہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔
چین کے قومی دن کے مو قع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم چینی عوام اورحکومت کی خوشیوں میں برابرکے شریک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لا زوال بندھن میں بندھے ہیں،بے مثال دوستی اب آئرن برادرزکے ر شتے میں بدل چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چین کے سا تھ بے مثال، مخلصانہ اور آزمودہ تعلقات پرفخرہے،چین اورپاکستان نے ہر چیلنج میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔