ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

لاہور:ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا اور تمام ماتمی جلوس اختتام پذیرہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے تقدس میں شہر شہر جلوس نکالے گئے جن میں ماتمی جلوس بھی شامل تھے،جلوس کے ر استوں پر سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ، جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی اورڈبل سواری پر پابندی عائدکر دی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور میں یوم عاشور کامرکزی جلوس گزشتہ رات نثارحویلی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا ،جلوس کی سکیورٹی کیلئے 11 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامورتھے،شرکا کی داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی گئی اورجلوس کی طرف جانے والے راستے کنٹینر، خاردار تاریں اور ٹینٹ لگا کربند کردیئے گئے اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کی گئی۔
تاہم ملک میں نکلنے والے تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔