ریلوے کو مضبوط کرکے بھارت کو شکست دینا ہو گی، شیخ رشید

ریلوے کو مضبوط کرکے بھارت کو شکست دینا ہو گی، شیخ رشید
غریبوں کے لیے رحمان بابا ٹرین کراچی کے لیے اسی ماہ چلائیں گے، شیخ رشید۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور میں وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فریٹ ٹرینوں کو 12 سے 15 تک بڑھائیں گے۔ حویلیاں سے کاشغرٹرین پر نظر ہے اور ریلوے کے لے دھند کا جدید نظام لانا چاہ رہے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے رحمان بابا ٹرین کراچی کے لیے اسی ماہ چلائیں گے اور ریلوے کو آگے لے کر جانا ہے جب کہ ریلوے کو مضبوط کر کے بھارت کو شکست دینا ہو گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکام کو قلیوں کی وردی تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قلیوں کی پرانی وردی بحال کی جائے۔ قلی کی سرخ رنگ کی شلوار قیمض اور سر پر سرخ رنگ کی پگڑی نما کپڑا ہو گا جب کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک، ایک گریڈ بڑھایا جائے۔