جعلی حلف نامے جمع کرانے کا معاملہ، عبدالعلیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم

جعلی حلف نامے جمع کرانے کا معاملہ، عبدالعلیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کے سرپر بھی نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی حلف نامے جمع کرانے پر تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔


خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پرانے این اے 120 کے انتخاب کوکالعدم قرار دینے کےلئے الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامے جمع کرائے تھے .

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے ان کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں چیلنج کر رکھا تھا،الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی درخواست منظور کر لی اور علیم خان کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔