سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ گرفتار

سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ گرفتار
نیب حکام نے قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے۔


قیصر امین بٹ پیراگون سٹی سکینڈل میں دوسری اہم شخصیت ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے قبل پیراگون سوسائٹی کے مالک ندیم ضیاء کے کزن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو بھی اس کیس میں نیب میں کی جانب سے طلب کیا جا چکا ہے اور کیس کے متعلق ان سے تفتیش کی جا چکی ہے۔

نیب حکام نے قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔