انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں جیلوں سے سینکڑوں قیدی فرار

انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں جیلوں سے سینکڑوں قیدی فرار
کیپشن: Image by Fox News

جکارتہ:انڈونیشیا کے حکام نے کہا ہے کہ سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے اور سونامی کی وجہ سے متعدد جیلوں سے 1200 مجرم فرار ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت انصاف کہنا ہے کہ پالو شہر میں زلزلے کی وجہ سے جیلوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بتایا گیا ہے کہ پالو اور ڈونگالا شہر میں قائم حراستی مراکز سے سینکڑوں قیدی فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جیلوں سے فرار کی وجہ قیدیوں میں پھیلنے والا خوف تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں میں زیادہ تر بدعنوانی اور منشیات کے جرائم میں قید تھے۔