لندن میں چوہدری نثار کے گردے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا

لندن میں چوہدری نثار کے گردے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو فائل

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گردے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے گردے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ کا آپریشن نجی ہسپتال میں ہوا۔ ان کو گردے میں پتھری کی شکایت تھی۔ آپریشن کے بعد چوہدری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عام انتخابات کے بعد اپنے آپ کو اچانک ملکی سیاست سے دور کر لیا تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف بھی اٹھانے نہیں آئے تھے۔