عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان

عوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے: فیاض‌ الحسن چوہان
کیپشن: فوٹو فائل

راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا آپشن چنا تھا لیکن بھارت اسے کمزوری نہ سمجھے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن بھارت نے غلط سمجھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا اور یہ مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے تباہی ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام، فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت جارحیت سے پہلے سوچ لے کس سے ٹکرائے گا. ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اورپاک فوج ایک کتاب، ایک پیج، ایک سطر، ایک پچ پرہیں.فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عوام کے ہیروعمران خان ہیں،وہ بھارتی ایجنٹ یا کاروبار کرنے والے شخص نہیں.

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ دن چلےگئے، جب مودی ایک شخص کے خاندان کی تقریب میں آتا تھا، بھارت نے جارحیت کی، تو ایساجواب ملے گا کہ صدیوں اس پرگفتگو ہوگی.فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یا آرمی چیف سمیت کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، بھارتی سیاست دان الیکشن کے لئے پاکستان کو استعمال نہ کریں،  مودی سرکارکوتونیندمیں بھی پاک آرمی سے ڈر لگتاہے۔