وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ کا آئندہ اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کوئٹہ میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان کے امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس رواں ہفتے ہی کوئٹہ میں ہونے کا امکان ہے جس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔وزیراعظم عمران خان دورہ کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔


یاد رہے کہ بلوچستان میں تحریک انصاف نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنائی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کو وزیراعلیٰ بنایا۔