سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان

سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، وزیراعظم عمران خان
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:وزیرِاعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ قانون فروغ نسیم، مشیر شہزاد ارباب، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق امور اور قوانین کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کے ادارے کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب اپنے کام میں مکمل آزاد ہے، سب کا بلا امتیاز اور کڑا احتساب ناگزیر ہے، احتساب کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں ہو گا۔