بلاول اور شہباز شریف کی اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

بلاول اور شہباز شریف کی اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلا م آباد: ملک کی بدلتی صورتحال ،کرپشن کے شور شرابے کے بعد شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ،جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مولانا فضل الرحمن کے آزادی مار چ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو جنہوں نے اپنی سابقہ تقریروں میں حکومت کیخلاف ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا وہیں مولانا کے آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا اس سلسلے میں مولانا سے درمیانی راستے پر بات چیت ہو سکتی ہے ،آج شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو نے مستقبل میں ساتھ ملکر چلنے کا بھی عندیہ دیدیا ۔

بلاول ،شہباز ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر مشاور ت کی گئی ،مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی ہوئی ،ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ ہوا ہے، وہ ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔