ڈینگی وائرس, وزیر اعظم عمران خان کا تشویش کا اظہار

ڈینگی وائرس, وزیر اعظم عمران خان کا تشویش کا اظہار
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈینگی وائرس  پھیلنے کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈینگی پھیلنے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفر مرزا سے ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ درجنوں افراد جان سے گئے، کیا انتظامیہ سو رہی تھی؟ اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال کا ادراک پہلے کیوں نہیں کیا گیا؟

 

وزیراعظم عمران خان نے صوبوں اور مرکز میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں پاکستان کو ڈینگی سے پاک دیکھنا چاہتا ہوں۔