اے بی ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی

اے بی ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی

سڈنی:جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز کی کرکٹ کے میدان پر واپسی ہوئی ہے۔معروف کرکٹر آئندہ سال بگ بیش لیگ میں ہیٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔اس حوالے سے معروف کرکٹر کا کہنا تھا کہ بگ بیش بہترین ٹورنامنٹ ہے اور وہ اسے کافی عرصے سے فالو کررہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بطور کرکٹر آپ کا اس طرح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا دل کرتا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھیل اور گھر پر وقت دینے کے درمیان توازن برقرار رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے اس لیے میں مخصوص ٹورنامنٹس میں ہی حصہ لیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی عمر بڑھ رہی ہے اس لیے زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ڈیویلیئرز نے 2018میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔