اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میاں نواز شریف کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ''میاں مفرور'' نے اپنے حلف کو توڑ دیا ہے۔
میاں مفرور نے اپنے حلف کو توڑ دیا اور جو معلومات وزیراعظم کے طور پر ان کے پاس تھیں ان کو پبلک کر کے پاکستان کے دفاع اور پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ میاں مفرور کا ٹرائل ہونا چائیے۔ غداری اور کسے کہتے ہیں ؟ pic.twitter.com/OwccRCLUCt
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 30, 2020
ان کا کہنا تھا کہ جو معلومات وزیراعظم کے طور پر ان کے پاس تھیں، ان کو پبلک کرکے پاکستان کے دفاع اور پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں مفرور کا ٹرائل ہونا چاہیے۔ غداری اور کسے کہتے ہیں؟ یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہی۔
خواجہ صاحب بے شرمی کے کامن گراونڈ نہیں ہوتے۔ یا بندہ بے شرم ہوتا یا نہیں ہوتا۔ وچلی گل کوئی نہیں ہوندی pic.twitter.com/ETxbCK4SwR
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 30, 2020
اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے آصف علی زرداری پر یقین نہیں ہے سے زیادہ مضحکہ خیز بات ہے کہ انہیں نواز شریف پر یقین ہے۔
شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ وہی جناب ہیں جنہوں نے بیڑے غرق کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور میاں صاحب کو ہلہ شیری دے کر مروایا تھا کہ ''میاں صاحب! لوکی پنامہ شنامہ چند دنوں ہفتوں میں بھول جائیں گے''