مستونگ میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا

مستونگ میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا

مستونگ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لڑکی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

گزشتہ سال مستونگ میں بی بی فرزانہ نامی لڑکی کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے بعد اسے ناصرف زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ قتل کرکے لاش گہرے کنویں میں پھینک دی گئی تھی۔ اس سلسلے مجرم نجیب اللہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے نجیب اللہ کو تو گرفتار کر لیا تھا لیکن دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔ مقدمے کا چالان سیشن کورٹ مستونگ میں دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نجیب اللہ کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ شہر میں بدامنی کے واقعات میں تین افراد قتل ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق چکی شاہوانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو قتل کیا۔ اس کے علاوہ کرانی سکیم کے قریب فائرنگ سے ایک عمر رسیدہ شخص ہلاک ہو گیا تھا جبکہ قمبرانی روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔