بھارتی اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ کو کورونا نے ہسپتال پہنچا دیا

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ کو کورونا نے ہسپتال پہنچا دیا
کیپشن: تصویر:ہمانشی کھرانا انسٹاگرام

ممبئی :بھارتی اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ کو کورونا نے ہسپتال پہنچا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ باس اور پنجابی ماڈل اور اداکارہ ہمانشی کھرانہ کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہمانشی کھرانہ کورونا پازیٹوپائی گئی تھیں۔ جس کی خبر ہمانشی نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔

e2877c263d859be0bed6ed05bf31fbfa


اداکارہ کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ کورونا کیلئے ان کا علاج چل رہا تھا لیکن اب سامنے آیا ہے کہ ان کی طبیعت اچانک اور بھی خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

f372177fe185b9481647eaa234cb7150


صرف یہی نہیں ہمانشی کھرانہ کی حالت کافی نازک بتائی جارہی ہے۔ ہمانشی کھرانہ کو تیز بخار ہے ۔


اطلاعات کے مطابق ہمانشی کھرانہ کووڈ19 سے متاثر ہونے کے بعد گھر پر ہی رہ کر اپنا علاج کر رہی تھیں۔ وہ  گھر پر ہی قرنطینہ میں ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں تھیں۔

0a5a3b760b0257158dfc70e799396465


سپاٹ بوائے کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو 105 ڈگری بخار ہے اور ان کا آکسیجن سیچوریشن لیول بھی کافی کم ہے۔ ایسی حالت میں طبیعت بگڑنے کی وجہ سے ہمانشی کو فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

a1ae2e39383010e674a12699d01609cb


بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 13میں حصہ لینے والی پنجابی گلوکارہ ہمانشی نے انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا آپ سبھی کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مکمل احتیاط برتنے کے باوجود بھی میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں، جیسا کہ آپ سبھی کو پتہ ہے کہ میں نے دو دن پہلے کسانوں کے احتجاج میں حصہ لیا تھا۔ اس جگہ کافی بھیڑ تھی۔ آج شام کو اپنی شوٹنگ پر جانے سےپہلے میں نے سوچا کہ ٹیسٹ کرالوں۔

70f96e0db5fe4fa4beff315b96fe1769


یاد رہے کہ بگ باس ہی کے حصہ رہنے والے گلوکار عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ کا نیا گانا ’خیال رکھیا کر’ ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے میں ان دونوں کے رومانس کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور یہ گانا سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اکثر ہی دونوں کی رومانٹک تصویریں اور ویڈیوز دیکھنے کو مل جاتے جاتی ہیں۔

bc28c6f9cff10ace9ac837407be5ab10


یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ہمانشی کھرانہ ان دنوں پی سی او ایس کے درد سے گزر رہی ہیں اور ان کی حالت بیحد خراب ہے۔ پی سی او ایس کی مشکل کے ہوتے ہوئے ہمانشی کی حالت کچھ اس طرح ہو گئی ہے کہ انہیں چلنے،پھرنے میں بھی مشکل آرہی ہے۔

915671499ceeffe4725aa76733b7ac4a