ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے ،سعودی محکمہ پاسپورٹ

ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے میں توسیع ہوسکتی ہے ،سعودی محکمہ پاسپورٹ

ریاض : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ کہ ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے میں توسیع کی دو شرائط کے ساتھ ویزا ختم ہونےسے سات روز قبل کی جاسکے گی ۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی نے محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا تھا کہ اہلیہ کا وزٹ ویزا ابسر میں توسیع کے بعد  ختم ہورہاہے ۔۔ کیا میں ابشر کے ذریعے اس میں توسیع کروا سکتاہوں؟

محکمہ پاسپورٹ نے جواب میں کہا ہے کہ ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل فیملی وزٹ ویزے اور برنس ویزے کی شرائط پوری کرکے توسیع کروائی جاسکتی ہے ۔ 

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پہلی شرط یہ ہے کہ مطالبہ فیس ادا کردی جائے ، دوسری شرط یہ ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے کا میڈیکل انشورنس مقررہ ضابطے کے مطابق ہو ، دونوں شرائط پوری ہونے پر ویزے میں آبشر کے ذریعے  توسیع ہو سکتی ہے ۔ 

محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور ان کے غیر ملکی اہل خانہ شوہر یا بیوی  ، بیٹے اور بیٹیاں ان کے ہمراہ مملک تمیں مقیم گھریلو عملے کو پڑوسی ملکوں سے براہ راست بر سرحدی چوکیوں کے راستے مملکت میں واپس آںے کی جازت دی گئی ہے ۔ 

مقررہ حفاظتی تبدابیر کی پابندی کے ساتھ اس پر عمل درآمد ہوگا ۔ محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ جو سعودی خواتین و حضرات بری سرحدی چوکیوں کے راستے مملکت واپس آنا چاہتے ہوں انہیں رشتے کے دستاویزی ثبوت ہمراہ لانا ہوں گے۔

یہ پابندی غیر سعودیوں کے حوالے سے ہے ۔ انہیں یہ کارروائی بری سرحدی چوکی پر پہچننے سے قبل پیشگی منظؤری حاصل کرنے کے لیے کرنی ہوگی ، کارروائی ابشر کے ذریعے ہی ہوگی ۔

واپس اںے کے خؤاہشمند خفجی یا الرقعی یا البطحآ یا کنگ فہد پل کے راستے واپس آسکتے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ان چوکیوں میں سے کسی ایک کے راستے آسکیں گے ۔اگلے مرحلے میں دیگر سرحدی چوکیاں بھی کھول دی جائیں گی ۔