فٹنس مسائل، الیسی پیری نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ سیریز سے آئوٹ 

فٹنس مسائل، الیسی پیری نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ سیریز سے آئوٹ 

 برسبین : آسٹریلین خواتین کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر الیسی پیری بدستور فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

الیسی پیری ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ پوری سیریز سے باہر ہوگئیں ہیں۔ الیسی پیری روواں سال کے شروع میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک سرجری کرائی تھی تب سے وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

الیسی پیری نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل تربیتی سیشن کے دوران ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئیں ہیں بلکہ ویمنز بگ بیش لیگ کے آغاز کے لئے ان کی دستیابی بھی مشکوک ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 اکتوبر سے ہوگا۔