مسلم لیگ (ن) نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

احسن اقبال کے زیر صدارت یہ اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس میں جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی، اس نے سیاسی انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

اس اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، خواجہ سلمان رفیق، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، ملک ریاض، رمضان صدیق بھٹی، مہر اشتیاق احمد، میاں مرغوب احمد، سمیع اللہ خان، میاں محمد سلیم اور رائو شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال اور مریم نواز کے 16 اکتوبر کو ہونے والے گوجرانوالا میں جلسہ کے حوالےسے مشاورت کی گئی۔