شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

پانچ صفحات پر مشتمل یہ تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ ہارون یوسف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ ہارون یوسف کی رہائش گاہ کے باہر اور عوامی مقامات پر ان کی طلبی کے اشتہار لگائیں جائیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی نے نصرت شہباز اور رابعہ علی کے قابل ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی۔ شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی رابعہ عمران کے ناقابل ورانٹ ضمانت گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔