وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیوں کی؟ن لیگ کا 5ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کیوں کی؟ن لیگ کا 5ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کیوں کی  ؟ مسلم لیگ ن نے پارٹی نظم و ضبط کی خلا  ف ورزی پر   اپنے پانچ ارکان  پنجاب اسمبلی کو  پارٹی سے نکالنے کا اعلان  کردیا ۔

ذرائع کے مطابق  پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے پانچ اراکین اسمبلی کو ن لیگ سے نکالنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔


پارٹی سے  نکالے جانے والوں میں  اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل  ہیں ۔

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قیادت سے منظوری کے بعد فیصلے کا اعلان کیا ، فیٹف بل پر ووٹنگ کے دوران غیر حاضر ارکان کو بھی نوٹس جاری کردئیے  گئے۔سینیٹر راحیلہ مگسی،سینٹر کلثوم پروین،سنیٹر دلاور خان اور شمیم آفریدی  کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔