چین میں 8روزہ تعطیلات کے دوران60کروڑ مقامی دورے ہوں گے، رپورٹ

چین میں 8روزہ تعطیلات کے دوران60کروڑ مقامی دورے ہوں گے، رپورٹ


بیجنگ: قومی دن اور وسط خزاں تہوارکی یکم سے 8 اکتوبر تک ہونے والی تعطیلات کے دوران چینی سیاحوں کی جانب سے60 کروڑ مقامی دوروں کاامکان ہے۔

یہ بات چین کے بڑے آن لائن سفری ادارے Trip.com گروپ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق تعطیلات کے حوالے سے 1ہزار500 سیاحتی مقامات نے رعایت یا مفت ٹکٹ کی پالیسی متعارف کرادی ہے اورصوبائی سطح کے20علاقوں کے حکام نے سیاحت کی مزید بحالی کیلئے کوپن متعارف کرائے ہیں۔

چینی وزارت ثقافت وسیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے ساتھ ملک کی سیاحتی صنعت کی بحالی اورترقی میں مثبت رجحان نظر آرہاہے۔تیسری سہ ماہی میں ملک بھر کے اے سطح کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعدادگزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 70فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران کچھ مقامی سیاحتی مقامات پریہ تعداد گزشتہ سال کے بالکل قریب ہے۔

چینی وزارت ثقافت کے عہدیدار کا کہناہے کہ سیاحتی مقامات پر ر ش رہے گا۔ کورونا وائرس  سے بچاؤ کے لیے تمام جگہوں پر حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ سیاحوں کو ان حفاظتی انتظامات کا خیال رکھنا ہوگا ۔ ان کے لیے باقاعدہ طو رپر سیکیورٹی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ 

وزارت ثقافت کا کہناہے کہ اس بار یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے ۔ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے ۔ بیرونی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ستر فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے ،جبکہ مقامی سیاحوں کی جانب سے سیاحتی  مقامات کی سیر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس کےدوران سیاحوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔