بھارتی اپوزیشن رہنماء راہول گاندھی گرفتار

بھارتی اپوزیشن رہنماء راہول گاندھی گرفتار

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش کی پولیس نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے راہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا ہے‘راہول گاندھی ہتھراس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے اہلخانہ سے ملنے جارہے تھے.

خیال رہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوﺅں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار دلت لڑکی دو روز قبل اسپتال میں دم توڑ گئی تھی 19 سالہ لڑکی کو دارالحکومت سے 62 کلومیٹر دور ضلع ہتھراس میں 14 ستمبر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی دہلی ہسپتال میں موت کی وادی میں جا سوئی.


لڑکی کی زبان کاٹ دی گئی تھی جب کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی اور عوام نے مودی سرکار سے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی موت کی خبر سامنے آتے ہی اسپتال کے باہر سینکڑوں شہری جمع ہو گئے جنہوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا.


لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے انیس سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کے لیے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے. کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا تھا کہ وہ حقائق کو چھپانے نہیں دیں گے۔


اس ظلم کے ذمہ داروں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی کے ہسپتال میں انتہا پسند ہندوﺅں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 19سالہ ر دلت لڑکی دم توڑ گئی تھی‘بھارتی دارالحکومت سے 62 کلومیٹر دور ضلع ہتھراس میں 14ستمبر کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی دلت لڑکی گذشتہ رات دہلی ہسپتال میں موت کی وادی میں جا سوئی.

لڑکی کی موت سے بھارت میں غم وغصے کی لہر دوڑگئی اور عوام نے مودی سرکار سے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے‘اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کی موت کی خبر سامنے آتے ہی ہسپتال کے باہر سینکڑوں شہری جمع ہو گئے جنہوں نے پولیس اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا. لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کیا گیا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے19 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کے لیے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے.


اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور دلت راہنما مایا وتی نے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی ہے‘بھارتی کرکٹرز اور فنکاروں نے بھی مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے. بھارت خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے بھارتی حکومت کی ہی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر پندرہ منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے.