سندھ میں کورونا سے مزید 13 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ میں کورونا سے مزید 13 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: کورونا وائرس سے متاثرہ 192 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج کوروناوائرس کے باعث مزید 13 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 11689 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1374768 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 137467 کیسز ہو چکے ہیں جبکہ آج کورونا وائرس کے مزید 158 مریض صحتیاب ہو گئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 130510 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2512 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت 4445 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 4161 مریض گھروں اور 7 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 277 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 192 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے 37 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 361 کورونا کیسز میں 249 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔کراچی کے ضلع جنوبی میں 85، ضلع شرقی 66 اور ضلع وسطی 37کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع ملیر 36، ضلع کورنگی17، اور ضلع غربی 8 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اندرون سندھ سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ بدین 19، حیدر آباد12، دادو7، گھوٹکی 6، جامشورو 5 کیسز ہیں اور میرپور خاص3، نوشہرو فیروز، قمبر، لاڑکانہ اور سکھر میں 2، 2 کیسز موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اسی طرح مٹیاری، شہید بینظیر آباد، شکار پور اور ٹھٹہ میں بھی 1، 1 کیسز ہے۔