گوگل نے ایپل کے مقابلے کا انتہائی کم قیمت پکسل 5 فون لانچ کر دیا 

گوگل نے ایپل کے مقابلے کا انتہائی کم قیمت پکسل 5 فون لانچ کر دیا 

لندن : گوگل نے نئی نسل کیلئے پکسل سمارٹ فون کے نئے سیٹ کی نقاب کشائی کر دی جو ایک سستا اور اعلیٰ معیار والا سمارٹ فون ہے ،گوگل کا ماننا ہے کہ پکسل 5 ایپل کے آئی فون کا مقابلہ کرے گا ۔

کمپنی نے "لانچ نائٹ ان " آن لائن میلے کا انعقاد کیا جہاں پکسل 5 فون کی نقاب کشائی کی گئی ،ابتدائی طور پر فون کی قیمت 499 ڈالر سے شروع کی گئی ہے ،گوگل کے نئے اسمارٹ فون پکسل 5 کی قیمتیں لیک ہونے کے بعد ایپل کے نئے آئی فون 12 کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے پکسل 5 کا مقابلہ کرنے والے دوسرے فونز کی نسبت اس فون کے پروسیسر اور ڈسپلے کم طاقتور ہو سکتے ہیں ،تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون واٹر پروف جیسے آلات کی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے ،ریورس وائرلیس چارجنگ اور 5 جی نیٹ ورکس کیساتھ بہترین بیٹری ٹائمنگ کی خصوصیات کا حامل ہے ،گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فون میں سمارٹ ٹی وی تک کی سہولت بھی مہیا کر دی ہے ،جو اس فون کو دوسرے موبائل فونز سے منفرد کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ گوگل نے اپنا سابقہ فون پکسل 4 کم از کم 799 ڈالرز کے ساتھ لانچ کیا تھا اور اگر اُس قیمت کا پکسل 5 کی ممکنہ قیمت کے ساتھ موازنہ کریں تو نیا اسمارٹ فون تقریباً 300 ڈالرز سستا ہو گا،یہی وجہ ہے کہ پکسل 5 کی قیمتوں میں کمی آئی فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گی جو کہ نیا آئی فون 12 بھی لانچ کرنے جا رہی ہے۔