جاپان سے ٹویٹر کلر نامی 9 نوجوانوں کا قاتل پکڑا گیا

جاپان سے ٹویٹر کلر نامی 9 نوجوانوں کا قاتل پکڑا گیا


ٹوکیو: ٹویٹر کلر کے نام سے مشہور سفاک قاتل نے عدالت میں 15 سے 26 سال کے 9 افراد کو قتل کرنے کا جرم تسلیم کرلیا۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ایک ایسا سیریلر کلر سامنے آیا ہے جو مظلوم بن کر سوشل میڈیا میں آتا اوریہ کہتا کہ وہ زندگی سے تنگ آکر خود کشی کرنا چاہتا ہے ۔ ہمدردی حاصل کرنے کے بعد وہ نوجوان لڑکوں کو اپنے پاس بلاتا کہ وہ خود کشی اور ان کی مدد کر سکیں اور وہ نوجوان ہمدردی کے جذبے میں اس کی مدد کرنے کیلئے آتے لیکن وہ انہیں مختلف طریقوں سے قتل کر دیتا۔ اس جنون قاتل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اب تک 9 نوجوانوں کو قتل کیا ہے اور ان میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ جن لڑکیوں کو تاکا ہیزو شیریسی نے قتل کیا انہیں قتل کرنے سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کم کیے جائیں کیونکہ اس نے جن کو قتل کیا وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے اور میرا موکل صرف ان کی مدد کرتا تھا۔ 


ملزم کی گرفتاری بہت ڈرامائی انداز میں ہوئی ہے  جب ٹوکیو میں ایک 23 سالہ لڑکی ڈرامائی طور پر غائب ہوئی تو تفتیش کاروں نےاس نے ٹویٹر اکائونٹ کی چھان بین کی تو انہیں ایک مشکوک آئی ڈی نظر آئی۔ پولیس نے جب تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو وہ ملزم تک پہنچ گئی ۔