احد رضا کا اہلیہ سجل علی کے نام محبت بھرا پیغام

احد رضا کا اہلیہ سجل علی کے نام محبت بھرا پیغام

لاہور :شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کا شکریہ ادا کیاہے۔

انسٹاگرام پر احد رضا میر نے اپنی گزشتہ روز منائی گئی سالگرہ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے سامنے اْن کی سالگرہ کا وہ خصوصی کیک رکھا ہوا ہے جو اْن کی اہلیہ سجل علی نے اْن کیلئے تیار کروایا تھا جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد سے کیک کھانے کیلئے انتظار نہیں ہو رہا۔احد رضا میر نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اپنے تمام چاہنے والوں کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور اْن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

b3e7bfbafcac1c8c2a756c157289c1b0

اداکار نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میرے مداح میری فیملی ہیں‘۔اْنہوں نے اپنی اہلیہ سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ سجل نے جو میرے لئے خصوصی کیک تیار کروایا تھا اْس کے جیسا کوئی دوسرا کیک نہیں۔آخرمیں اْنہوں نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی کا حصہ بننے کیلئے آپ کا بہت شکریہ‘۔