آصف علی زر داری بارے بیان پر خواجہ آصف نے معذرت کرلی 

آصف علی زر داری بارے بیان پر خواجہ آصف نے معذرت کرلی 

 اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان پر معذرت کرلی ۔ 

اپنے وضاحتی بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان سیاق و سباق سے الگ تھا۔

انہوںنے کہاکہ میرے بیان سے اگر اْن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔