اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز ،خطاب ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی 

اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز ،خطاب ٹی وی پر نشر کرنے پر پابندی 

 اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اورخطاب ٹی وی پر نشر نہیں کیے جاسکتے۔ 

پیمرا اعلامیہ کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا ایکٹ 2007 کی سیکشن 27 کے تحت اشتہاری اور مفرور افراد کے انٹرویوز اور خطاب نشر نہیں کیے جاسکتے۔

پیمرا نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ اشتہاری اور مفرور مجرمان کی تقاریر یا انٹرویوز پر تبصرہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔