طوفان کا رخ تبدیل، کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا  

The direction of the storm changed, the threat of heavy rains in Karachi was averted
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے طوفان کا رخ تبدیل ہونے سے کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گہا ہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنے والا یہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں گوادر پسنی اور ہمسایہ ملک عمان کا رخ کر سکتا ہے لیکن اس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ اب بلوچستان کے بعض علاقوں میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کراچی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر تمام کاروباری اداروں کو بند رکھنے جبکہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

تاہم ایسے امدادی اور ایمرجنسی شعبے سے وابستہ سرکاری اداروں کو کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ آج کراچی یونیورسٹی میں امتحانات شروع ہونا تھے لیکن طوفان کے پیش نظر انھیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، امتحان کی نئی تاریخ اب بعد میں نوٹیفیکیشن کے ذریعے بتائی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے اور سمندر میں لنگر انداز جہازوں کو اپنے انجن چالو رکھنے کا کہا گیا تاکہ طوفان آنے کی صورت میں وہ آسانی کھلے سمندر میں جا سکیں۔