کورولوس عثمان کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط کب نشر ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

کورولوس عثمان کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط کب نشر ہو گی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ترکش ڈرامہ سیریز ’کورولوس عثمان‘ کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس کا تیسرا سیزن جلد ہی ریلیز کیا جا رہا ہے جس کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 
ترک چینل ’اے ٹی وی‘ کے مطابق ’کورولوس عثمان‘ کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط بدھ کے روز نشر کی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ترک ڈرامہ سیریز کے مداحوں کے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ ’کورولوس عثمان‘ ڈرامہ سیریز معروف ڈرامہ سیریز ’دیرلیس ارتغرل‘ کا سیکوئل ہے۔ ارتغرل ڈرامہ سیریز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں بھی نشر کی جا رہی ہے۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ’دیرلیس ارتغرل‘ پاکستان میں نشر ہونے پر مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد اس ڈرامہ سیریز میں کام کرنے والے متعدد فنکاروں نے پاکستان کا دورہ بھی کی۔ 
 مذکورہ ڈرامہ سیریز میں ارتغرل کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی ’ایسرا بیلجیک‘ کئی اشتہاروں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جو آج بھی پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوتے ہیں۔