بجلی ، پٹرول  اور ایل پی جی کے بعد  ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

بجلی ، پٹرول  اور ایل پی جی کے بعد  ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت نے بجلی ، پٹرول اور ایل پی جی کے بعد درآمدی ایل این جی کی قیمت بھی بڑھادی۔ قیمت  میں 2.14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.3534 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.0918 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔ 

سوئی ناردرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 13.2175 ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ  سوئی سدرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک جبکہ ایل پی جی کی قیمت 29 روپے فی کلو بڑھائی تھی  ۔ عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت غربت نہیں غریب ختم کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہے۔