فیس بک کا ٹک ٹاک کیساتھ ’ٹکر‘ لینے کا فیصلہ، کون سا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے؟

فیس بک کا ٹک ٹاک کیساتھ ’ٹکر‘ لینے کا فیصلہ، کون سا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ واٹس ایپ نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے انسٹاگرام میں متعارف کرائے گئے فیچر ’ریلز‘ کو فیس بک ایپلی کیشن میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 


ٹک ٹاک نے چھوٹی ویڈیوز کا ٹرینڈ متعارف کرایا تو کئی کمپنیاں اس فیچر کی نقل کرنے پر مجبور ہو گئیں جس کی تازہ ترین مثال ’یوٹوب شارٹس‘ ہے اور اب فیس بک نے کچھ عر صہ قبل انسٹاگرام پر متعارف کرائے گے فیچر ’ریلز‘ کو فیس بک ایپلی کیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ 


ذرائع کے مطابق اس فیچر کو ’فیس بک ریلز‘ کا نام دیا جائے گا اور یہ بالکل انسٹاگرام کے فیچر کی طرح ہی کام کرے گا۔ ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکی صارفین کیلئے اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر متعارف کرایا جا چکا ہے اور جلد ہی دنیا کے دیگر خطوں میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ 


فیس بک ریلز میں موسیقی، آڈیو اور مختلف افیکٹس شامل کئے جائیں گے اور اس فیچر کے ذریعے بنائی گئی ویڈیوز ناصرف نیوز فیڈ پر شیئر کی جا سکیں گی بلکہ انہیں مختلف گروپس میں بھی شیئر کرایا جا سکے گا جبکہ فیس بک ریلز کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو کے خالق ، اس پر ہونے والے کمنٹس اور ان کی دیگر پوسٹس دیکھنے کیساتھ ساتھ انہیں شیئر کرنا بھی آسان ہو گا۔