کسانوں کا احتجاج، پولیس آپریشن کی تیاریاں مکمل ، تازہ دم دستے، پریژن وین ، ایمبولینس پہنچ گئیں

کسانوں کا احتجاج، پولیس آپریشن کی تیاریاں مکمل ، تازہ دم دستے، پریژن وین ، ایمبولینس پہنچ گئیں
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے کسانوں کے خلاف آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ پریژن وین ، ایمبولینس بڑھادی گئی ہیں۔

اسلام آپاد پولیس کے مطابق پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے۔ایف سی کی بھاری نفری بھی خیابان چوک موجود ہے۔ قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینس بھی خیابان چوک پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین درختوں سے شاخیں توڑ کرلاٹھیاں بنارہے ہیں اور پتھر بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ مظاہرین کی قیادت  چیئرمین خالد باٹھ اور جنرل سیکرٹری عمر امین کررہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگرمظاہرین نے پیش قدمی کی کوشش کی تو انہیں منتشر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ عورتوں اور بچوں سے گزارش ہے کہ اس طرف رخ نہ کریں۔ کسی کو بھی کاروبار زندگی میں خلل ڈالنے اور توڑپھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 

مصنف کے بارے میں