کسانوں کا اسلام آباد سے احتجاج بنی گالا منتقل کرنے کا فیصلہ 

کسانوں کا اسلام آباد سے احتجاج بنی گالا منتقل کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد سے بنی گالا احتجاج کیلئے جا رہے ہیں۔ پرویز الہٰی کسانوں سے معافی مانگیں۔ 

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ دیگر صوبوں سے بھی قافلے آرہے ہیں۔  ہم نے ریڈ زون میں بیٹھنے کی پوری تیاری کر لی تھی ۔ پرویز الہٰی پنجاب کے کسانوں سے معافی مانگیں۔ رانا ثنا میرا کچھ نہیں کر سکا،ہاشم ڈوگر بھی میرا کچھ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیرداخلہ  نے ہمارے قافلے روکے ۔ پنجاب میں کھاد بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ ہم ابھی اپنی پارٹی قیادت سے مذاکرات کریں گے اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے کہا  جوتیاری  ہم نے عمران خان کیلئے کی ہے وہ  آپ پر نہ ہو جائے۔ 

چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم نے رانا ثنااللہ کو کہا ہے کہ آپ ہمیں لارا لگا رہے ہیں ۔ اب ہم بنی گالہ جا رہے ہیں۔ 10 بسیں بھرکر بنی گالا جا رہے ہیں۔ عمران خان کے پی اور پنجاب میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی ختم کرائیں۔ 

مصنف کے بارے میں