مریم نوازکاعدالتی فیصلے پرشدید رد عمل سامنے آگیا

مریم نوازکاعدالتی فیصلے پرشدید رد عمل سامنے آگیا

لاہور:مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہاہے کہ کسی نے انصاف دیکھناہوتوپاکستان آکردیکھے، جس میں مشرف جیسا ڈکٹیٹرجس نے پاکستان کے آئین کی دھجیاں بکھیریں وہ بے قصورٹھہرا۔

جس نے عدلیہ اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا، عدالتوں کامفرور ہے وہ آج صادق ہے جس کاامانت سے دور دور کاواسطہ نہیں وہ امین بھی ٹھہرا۔نوازشریف پرالزام لگاکہ بڑے بیٹے سے پیسے کیوں لیے ؟چھوٹے بیٹے سے پیسے کیوں نہ لیے؟ نوازشریف کونااہل کردیا۔ فیصلہ دینے اور لینے والے چھپ کربیٹھے ہیں،نوازشریف سینہ تان کے کھڑا ہے۔انہوں نے کہ مجھ پرڈان لیکس اور نیوزلیکس جیسے الزامات لگے،آج انصاف خود انصاف مانگ رہاہے،عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی 17ستمبرکودوٹوک فیصلہ کرے گی،لاہورکوگالی دینے والوں کوووٹ نہیں ملے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 120میں انتخابی مہم کے دوران عابد مارکیٹ میں وومن ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ میری بہنوں اور بھائیوآپ کی محبتوں کاشکریہ اداکرتی ہوں۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ جب مسئلہ درپیش ہوتاہے۔تومائیں بہنیں اور بیٹیاں سب سے آگے ہوتی ہیں۔مریم نوازنے کہا کہ چارسال وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔لیکن لیڈرپر آنچ نہیں آنے دی۔مجھ پرڈان لیکس اور نیوزلیکس جیسے الزامات لگے۔

اپنے لیڈرکے ساتھ کھڑے ہونے پرالزامات لگے۔پاناما لیکس کا الزام لگاکہ میں دیواربن کرکھڑی رہی اور سازش کا سامنا کیا۔آج نوازشریف کوجب نااہل کردیاگیاتوآج میری بہنیں سب میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تین روز قبل انتخابی مہم شروع کردی ہے۔جب سے نااہلی ہوئی ہے لوگوں کے جذبے میں بڑافرق آگیاہے جوجذبہ اور محبت آج دیکھی یہ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔انہوں نے کہاکہ2013ء میں جب میاں نوازشریف کی اسی حلقے میں انتخابی مہم کررہی تھی۔اندھیراتھا،لوڈشیڈنگ تھی اور گلی محلوں کی رونقیں ختم تھیں۔

لیکن اب ہرجگہ بجلی آرہی ہے لوڈشیڈنگ کانام ونشان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سوال پوچھتی ہوں جب پاکستان ترقی کررہاتھا ،لوڈشیڈنگ ہورہی تھی،سی پیک بن رہاتھا،موٹروے بن رہی تھی،معاشی بدحالی سے باہرآرہاتھا،دہشتگردی کا خاتمہ ہورہاتھا توایسے وقت میں پاکستان کی ترقی کوکیوں روکا گیا؟قوم جانناچاہتی ہے ایسے وقت میں ملک کوکمزورکیوں کیاگیا؟غیرمستحکم کیوں کیاگیا۔جب کچھ نہ چلا،دھرنا،دھاندلی یا پانامانہ چلا تواقامہ چل گیا۔آپ کی بہن بیٹی نوازشریف کامقدمہ لیکرآپ کی عدالت میں آئی ہے۔پاناما اور اقامہ جیساانصاف نہیں چاہیے۔عوام کی عدالت اور جے آئی ٹی میں معاملہ آگیاہے ،عوام 17ستمبرکودوٹوک فیصلہ کرے گی۔آج انصاف خود انصاف مانگ رہاہے۔

17ستمبرکولاہورانصا ف کرے گا۔ساڑھے چارسال ہونے والی سازشوں کاجواب دے گا۔میری مائیں بہنیں سازشوں کیخلاف دیواربن کرکھڑی ہوں گی۔17ستمبرکوایک لکیرکھینچی جائے گی۔ایک طرف سازشیوں کاووٹ اور دوسری طرف نوازشریف کاووٹ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف واحد لیڈرہے جو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بات نوازشریف کرسکتاہے جو کسی میں ہمت نہیں ہے۔نوازشریف نے ساڑھے چارسال میں ثابت کیاکہ جمہوریت ہی ڈلیورکرسکتی ہے۔مریم نوازنے کہاکہ ایسے ہی آج لوگ نوازشریف کے ساتھ نہیں کھڑے۔اسلام آباد لاہور ریلی میں لوگوں کاجم عفیرعوام کے ساتھ تھا۔نوازشریف کی نااہلی کے بعد میں بھی نوازشریف ہوں ،سب نوازشریف ہیں۔

لاہورکوگالی دینے والوں کوووٹ نہیں ملے گا،میٹروبس کوجنگلا بس کہنے والوں کوووٹ نہیں ملے گا،ڈینگی کامذاق اڑانے والوں کوووٹ نہیں ملے گا۔آج جب خیبرپختونخواہ میں پشتون بھائیوں پرمصیبت آئی تولاہور نے مدد کی۔بلا پہاڑوں میں چھپ کربیٹھاہے جبکہ لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں اور لوگ شہبازشریف کومددکیلئے پکاررہے ہیں۔اس کاچہرہ بتارہاہے کہ وہ اب جاچکاہے۔وہ اکیلامقابلہ نہیں کرسکا،تونوازشریف کے مقابلے میں اب دوسرے مہرے لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفوں کوبتادوجومرضی کروعزتیں اللہ کی ذات دیتی ہے۔جنہوں نے فیصلہ دیااور جنہوں نے فیصلہ لیاوہ چھپ کربیٹھے ہیں۔لیکن نوازشریف سینہ تان کرکھڑاہے ،یہ نوشتہ دیوار ہے آنکھیں کھول کردیکھو نوازشریف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے