پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء وخوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص اشیاء وخوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشنز ٹیموں نے عید کے لیے تیار کی گئی ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاہور میں حاجی کوٹ، کالا خطائی روڈ کے علاقے میں جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا توموقع سے 11 ہزار تیار بوتلیں برآمد ہوئیں جن کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔فیکٹری سے2 فلنگ مشینیں، 2 گیس سلنڈر، 2 سٹوو سلنڈر سمیت تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔
راولپنڈی نصیر آباد میں راحت نرالا سوئیٹس، نذیر سوئیٹس کو سیل۔کر دیا گیا۔410 کلو ناقص، الی لگی، کیڑے مکوڑوں سے بھری مٹھائی تلف کر دی گئی۔ مٹھائی کی تیاری میں ناقص رنگ، کیمیکل، اور مضر صحت مٹھاس کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

فیصل آباد امین پور بنگلہ میں مائی آئیڈیل سوئیٹس کو ناقص اشیا کی تیاری پر سیل کر دیا گیا۔ اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان کا معروف ہاٹ اینڈ سپائسی ہوٹل کو سیل کر دیا گیا