کلثوم نوازکو آپریشن کے بعدسی سی یومیں منتقل کر دیا گیا

کلثوم نوازکو آپریشن کے بعدسی سی یومیں منتقل کر دیا گیا

 لندن  :سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم  کلثوم نوازکوکامیاب آپریشن کے بعدسی سی یومیں منتقل کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نوازکی گلے میں کینسرکے باعث سرجری کی گئی ۔

ڈاکٹرزکے مطابق ان کاآپریشن کامیاب رہااورانہیں آپریشن تھیٹرسے سی سی یومیں منتقل کردیاگیا۔سرجری کے بعد مکمل صحت یاب ہونے تک انہیں ابھی آرام کرنا ہوگا جبکہ سی سی یو میں ان کی میڈیکل سرجری  کے بعد کی مکمل رپورٹ اور تسلی ہونے پر ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعدکلثوم نوازان کی خالی نشست این اے 120میں قومی اسمبلی کی امیدوارہیں اورکاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعدوہ بیماری کے باعث علاج کیلئے لندن میں ہیں ،جہاں ان کاآپریشن ہواہے.

واضح رہے سرجری مکمل ہونے کے بعد مریم نواز نے پاکستانیوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی تھی ۔ بیگم کلثوم نواز کامیاب آپریشن کے بعدسی سی یومیں منتقل