مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3شہید

مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3شہید

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں مقامی افراد مسجد کی جانب جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں فقیر حسین،معاذ شاد علی اور شاد علی موقع پر جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فوسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


واقعہ کے بعد سیکورٹی فوسز اور پولیٹیکل انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو باجوڑ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔