کراچی میں چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی میں چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی :سائٹ کے علاقے میں واقع چپل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 17 گھنٹے قابوپالیا گیا۔ آگ بجھانے کے دوران 3 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔


اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے بعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، 12 فائرٹینڈراور2 واٹرباوئزرنے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔مبینہ طورپر آگ تنخواہیں نہ ملنے پر مزدوروں کی جانب سے لگائے جانے کا شبہ ہے۔


سائٹ کے علاقے میں واقع چپل بنانے کی فیکٹری میں گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔آگ پر قابو پانے میں ناکامی اور اس کی شدت میں اضافے کے بعد آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائربریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔