سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران 2489حاجیوں کے آپریشن ہوئے

سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران 2489حاجیوں کے آپریشن ہوئے

مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران 2489حاجیوں کے آپریشن ہوئے ۔

اطلاعات مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں وزارت صحت کے اسپتالوں میں اب تک 2489 حاجیوں کے مختلف آپریشن ہوچکے ہیں۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 21حاجیوں کا دل کا آپریشن کیا گیاجبکہ11حاجنوں کے ہاں ولادت ہوئی۔ مقدس شہروں میں وزارت صحت کے ہسپتال اور صحت مراکز تمام حجاج کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔