امریکہ نے روسی سفارتخانہ اور دو نمائندہ دفاتر کو بند کر دیا

امریکہ نے روسی سفارتخانہ اور دو نمائندہ دفاتر کو بند کر دیا

واشنگٹن : امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب نئی پیش رفت کے طور پر امریکہ نے روسی سفارتخانہ سمیت مزید 2نمائندہ دفاتر کو بند کر دیا ہے


تفصیلات کے مطابق امریکا نے سن فرانسسکو میں روسی قونصل خانہ جبکہ واشنگٹن و نیویارک میں روس کے دو دیگر نمائندہ دفاتر کو بند کردیا ہے۔ امریکا کے اس فیصلے کے بعد روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا یہ اقدام افسوسناک ہے۔


روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی وزیرخارجہ لاوروف نے دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی پر جس کا آغاز روس نے نہیں کیا ہے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ماسکو امریکا کے ان اقدامات اور فیصلوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔


امریکا نے یہ اقدام روسی اقدام کے جواب میں کیا ہے جس کے تحت ماسکو نے روس میں امریکی سفارتکاروں کی تعداد کم کردی ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ اس کا یہ اقدام جوابی کارروائی ہے اور روس کے مذکورہ سفارتی دفاتر سنیچر تک بند ہوجانے چاہئیں۔