یمن کا ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ ٗ متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ 

یمن کا ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ ٗ متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ 

صنعا : یمن کا ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ ٗ متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ ٗفوج کا تھکانہ بھی تباہ کر دیا


تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان میں سعودی فوج کے ایک ٹھکانے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میزائل جازان میں واقع سعودی عرب کی فوجی چھاونی بوابہ الموسم پر لگے ہیں۔


یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے طوال میں واقع قنبور نامی سعودی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ان میں حملوں میں متعدد سعودی فوجیوں کے علاوہ سعودی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔