ہوشیار باش! ایلفی والے بکرے بھی منڈیوں میں آگئے

ہوشیار باش! ایلفی والے بکرے بھی منڈیوں میں آگئے

لاہور:ایک تلخ اور انتہائی شرمناک بات ہے کہ چندپیسوں کیلئے لوگ ایمان بیچنے کو بھی تیار ہیں۔بیوپاری منڈیوں میں ایسے بکرے بھی بیچ ڈالتے ہیں جو قربانی کے لائق نہیں ہوتے اور داغی ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی مول بھی نہیں لگتا۔
ٓآجکل منڈیوں میں ایسے بکرے بھی لائے جارہے ہیں جو کہ قربانی کے قابل نہیں یا جن کی قربانی کائز ہی نہیں ۔ ان بکرو ں کے ٹوٹے سینگوں کو ایفی سے جوڑاجاتا ہے ان کو اس طرح پہچانا جاتا ہے کہ جوڑ پر واضح لکیر نظرآتی ہے لہذااس کو خاص طور پر دیکھنا چاہئے۔

جن بکروں کے سینگ گاڑیوں میں لادتے ہوئے ٹوٹ جاتے ہیں ،یہ سفاک لوگ ایلفی کی مدد سے سینگ دوبارہ جوڑ دیتے ہیں۔رات کے وقت ایلفی زدہ جانور کے سینگوں کی طرف دھیان نہیں جاتا لہذا ہر کوئی ایسا فرد جو قربانی کا جانور خریدنے جاتا ہے اس کا دھیان سینگوں کی طرف نہیںجاتاجس کا بیوپاری خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔