ورلڈ الیون میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ورلڈ الیون میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستانیو! ہو جاؤ تیار کیونکہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ 12 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے کم سے کم ٹکٹ 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ 8 ہزار روپے مالیت کا ہو گا. جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈیو پلیسی کی زیر قیادت ورلڈ الیون کی ٹیم ہاشم آملا، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ ووڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے۔

سر رچی رچرڈسن تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے دیگر میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔